سال 2023، انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں 24.47 فیصد کمی

سال 2023 میں بھی انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 24.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کو در پیش مالیاتی مشکلات معیشت و سیاست کی غیر واضح سمت کے باعث 2023 میں بھی انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر مزید پڑھیں

سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات

ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا آؤٹ لک جاری کیا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست مزید پڑھیں

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔ Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/rQ1MJ3JxhB#SBPExchangeRate pic.twitter.com/oFbB0AeRu8 مزید پڑھیں

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت آغاز ہوا تھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت آغاز ہوا، اور 100انڈیکس 85 پوائنٹس اضافے سے62 ہزار 700 ہوگیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی اور 100 مزید پڑھیں

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ہوگیا فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار543 روپے کا اضافہ ہوا ہے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر ایک ہزار 800 روپے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک مزید پڑھیں

اوگرا نے آر ایل این جی مہنگی کردی ،نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز فروری تک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے کا ہدف ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پہلے اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی کا آغاز ہوگیا ہے۔ فروری تک بانڈز کی تین نیلامیوں سے 90 ارب روپے کا ہدف ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سکوک بانڈ کی نیلامی کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اسلامی بینک، مالیاتی ادارے، غیرملکی سرمایہ مزید پڑھیں

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت کم ہوگئی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283.75 روپے پر آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 284 روپے 12 پیسے تھا۔

ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل کے ساتھ گیس بھی دریافت ہوئی۔ یہاں سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس مزید پڑھیں

انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنے کا فیصلہ پاکستان کا اہم درآمدی پارٹنرزکے ساتھ الیکٹرونک ڈیٹا انٹر چینجز قائم کرنے کا فیصلہ

نگراں حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے اہداف دے دیے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق پاکستان نے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینجز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات، مزید پڑھیں