بینکوں کو بھی لمبی چھٹیاں مل گئیں یوم کشمیر، ہفتہ وار تعطیلات اور عام انتخابات کے بعد آئندہ 10 روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے

بینکوں کو بھی لمبی چھٹیاں مل گئیں ، یوم کشمیر، ہفتہ وار تعطیلات اور عام انتخابات کے بعد آئندہ 10 روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے ساتھ ستاھ بینکوں کو بھی لمبی تعطیلات مل گئی ہیں۔ ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کااضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کااضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 17 ہزار700 ہوگئی،10گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوا،نئی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 643روپےہوگئی،یاد رہے گزشتہ روز سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا۔ دوسری جانب قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا مزید پڑھیں

سندھ: جائیداد کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن طریقہ کار متعارف گورنر سندھ نے رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی

سندھ میں اب عوام گھر بیٹھے الیکٹرانک طریقہ سے بورڈ آف ریوینیو کو اپنی جائیداد کی رجسٹریشن کے لئے درخواست یا دستاویزات جمع کرا سکیں گے۔ عوام بورڈ آف ریوینیو کو جائیداد کی دستاویزات کی بھی درخواست جمع کراسکیں گے۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سندھ رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چوبیس کی منظوری دے دی، مزید پڑھیں

فروری کےپہلے ہی دن ڈالر کی قیمت گر گئی روپے کی قدر میں اضافہ

سال 2024 کے دوسرے مہینے کے پہلے روز ہی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یکم فروری کو کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہوئی۔ قدر میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.25 روپے پر آگئی۔

اسٹاک ایکس چینج میں فروری کے پہلے دن کاروبار کا مثبت آغاز 100 انڈیکس میں 275 پوائنٹس اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروری کے پہلے دن کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 275 پوائنٹس اضافہ ہو اور انڈیکس 62 ہزار 250 ہوگیا۔ کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 61 ہزار 900 پر آگیا۔ گزشتہ روز مزید پڑھیں

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی

بجلی صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا۔بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ سی پی پی اے کی فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی۔ بجلی کی مزید پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل مہنگا، مٹی کا تیل سستا کردیا گیا

نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول13روپے55پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،پیٹرول کی نئی قیمت 272روپے89پیسے فی لیٹرمقررکردی گئی۔ ڈیزل2روپے75 پیسے فی لیٹر مہنگاکیا گیا،ڈیزل کی نئی قیمت278روپے96 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی مزید پڑھیں

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ملک بھر میں کالا دھن کمانے والوں کیلئے بری خبر آگئی ، اسٹیٹ بینک نے تمام قسم کے نوٹ تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کو لانے مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن کونسا ٹیکس؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(شہزار پراچہ) پپٹرولیم مصنوعات پر لیوی وفاقی حکومت کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔  پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی، تیل کمپنیوں اور پٹرول پمپس کے منافع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2024کو اعلان کی گئی قیمتوں کے مطابق مزید پڑھیں