ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور10 گرام قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے بڑھ گئے۔ اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار700روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا772روپےاضافےسے1لاکھ 84 ہزار 928 روپے پرپہنچ گیا ہے۔ مزید پڑھیں
زمرہ: کاروبار
کاروبار
سیاسی موسم کے اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد پارکرگیا نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے آج حلف اٹھایا ہے
قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی مثبت اثر دیکھنے میں آیا ہے۔ آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 700 کی حد پار کرگیا۔ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کے دوپہر ڈیڑھ بجے ایس مزید پڑھیں
پٹرول 4روپے 13 پیسے مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
نگران وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا،اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے مقرر کردی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا کمی کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2048 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی مزید پڑھیں
نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان سوئی سدرن نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی سے موصولہ خط کی روشنی میں کیا ہے، گیس کنکشن پر عائد پابندی 26 ماہ بعد اٹھائی گئی ہے
سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے، سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے نئے کنکشن پر عائد پابندی 26 ماہ بعد اٹھائی گئی ہے۔سوئی سدرن نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی سے موصولہ خط کی روشنی میں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مزید پڑھیں
یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری پٹرول ساڑھے 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے اور حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری پکڑ لی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں
سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت میں 3000 روپے کمی کر دی،قیمت میں کمی سے سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو ریلیف ملے گا،لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی نئی قیمت 33600 روپے مقرر کی ہے۔ قبل ازیں مزید پڑھیں
فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے فوڈ لائسنس جاری کرنے کا آغاز
رومان: فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے فوڈ لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام کاروبار جو خوراک سے منسلک ہوں گے ان کے پاس فوڈ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ فوڈ لائسنس حاصل کرنے کے لئے دو تصاویر اور اصل شناختی کارڈ مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا اعلان عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے، پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیائےخوردونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی میں ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو حکم دیا کہ عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لئے پرائس کنٹرول مزید پڑھیں
نیپرا نے پھر بجلی مہنگی کر دی
اسلام آباد: نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک بار عوام پر بجلی گرا دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا. نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزید پڑھیں
Recent Comments