سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کل دوبارہ کھل جائے گا اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا

سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کے تقریباً تین ماہ بعد ایران کل منگل کو سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔ ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح کل مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اپریل مزید پڑھیں

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و جبر، لندن میں سکھوں کا احتجاج شرکا کی گولڈن ٹیمپل پر حملے کی سخت مذمت، بھارتی حکومت کے خلاف نعرے

برطانوی شہر لندن میں ہزاروں سکھوں نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و جبر کے خلاف ریلی نکالی۔ بھارتی فوج نے جون 1984 میں دربار صاحب امرتسر پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کو 39 سال مکمل ہونے پر سکھوں نے لندن میں یادگار مارچ اور ریلی کا اہتمام کیا۔ مارچ میں ہزاروں سکھوں نے مزید پڑھیں

دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان کی سنگاپور میں خفیہ ملاقات انٹیلی جنس کمیونٹی کی اس طرح کی بڑی ملاقاتیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔

دنیا کی تقریباً دو درجن بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر حکام نے اس ہفتے کے آخر میں سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی میٹنگ کے دوران ایک خفیہ میٹنگ کی۔ خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ نے پانچ افراد کے حوالے سے بتایا کہ اس طرح کی ملاقاتیں سنگاپور حکومت کی طرف سے کئی سالوں سے سیکیورٹی مزید پڑھیں

ترکیہ صدر نے دوبارہ صدارت سنبھالتے ہی ایک کے سوا تمام کابینہ تبدیل کردی عالمی معاشی ماہرین نے ترکیہ کی اقتصادی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دے دیا۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ طیب اردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب انقرہ کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78 ملکوں کے سربراہان مزید پڑھیں

جاپان، طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی کو معطل، 3 افراد ہلاک لوگ دریا کے پاس جانے سے اجتناب کریں، حکومت کی اپیل

جاپان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے، جس نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا، انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔ بارشوں کے نتیجے میں اب تک تین ہلاکتیں اور زحمی افراد کی تعداد 20 سے زائد رپورٹ کی گئی ہے، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں مزید پڑھیں

امریکی چوک پر انارکلیوں کی بہار، ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ انارکلیوں کے لباس میں ملبوس کئی رقاصاؤں نے “جب پیار کیا تو ڈرنا کیا” کے نعرے لگا کر سڑک پر چلنے والوں کو مسحور کر دیا۔

امریکی شہر نیویارک کی مقبول ترین چوک ”ٹائمز اسکوائر“ پر مغل دور کی محفلِ رقص نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو مسحور کردیا۔ ایک ہفتہ قبل ٹائمز اسکوائر پر مغلِ اعظم کی تھیم پر مبنی رقص کا اہتمام کیا گیا جس کی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ رقص فیروز عباس خان کے جاری مزید پڑھیں

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ کی شادی، ویڈیو اور تصاویر وائرل شادی کی تقریب میں دنیا بھر کی حکومتی شخصیات نے شرکت کی

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ کی شادی کی پروقار تقریب اردن میں منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر کی حکومتی شخصیات نے شرکت کی ۔ عمان میں ان کی شادی کی تقریب قصر زھران میں ہوئی تاہم شاہی مزید پڑھیں

بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت

بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں پنڈٹ پادری اور دیگر مذاہب کے نمائندے مزید پڑھیں

رجب طیب اردوان نے ترکیہ کا صدارتی الیکشن جیت لیا

رجب طیب اردوان ایک مرتبہ پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ رجب طیب اردوان 52 جبکہ کمال قلیچ داراوغلونے47فیصد ووٹ حاصل کیے،97فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں ہر پانچ سال مزید پڑھیں

ترکیہ میں صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، پولنگ آج ہوگی پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کی حمایت کے بعد طیب اردوان کی پوزیشن مضبوط

ترکیہ میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل، پولنگ آج صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ترکیہ کے موجودہ صدر رجب طیب اردوان اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان اتوار 28 مئی کو صدارتی انتخاب کے دوسرے راؤنڈ میں سخت مقابلے کی امید ہے۔ مزید پڑھیں