فرانس کے برنارڈ آرنولٹ دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے 26 جنوری تک کے اعداد و شمار کے مطابق آرنولت کے مجموعی اثاثے 207 ارب ڈالر سے زیادہ کے ہیں۔

فرانس کے برنارڈ آرنولٹ نے ٹیسلا کے ایلون مسک سے دنیا کا امیر ترین فرد ہونے کا اعزاز چھین لیا ہے۔ 26 جنوری تک کے اعداد و شمار کے مطابق فرانس کے بزنس مین اور سرمایہ کار برنارڈ آرنولٹ کے اثاثے 23 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 207 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے مزید پڑھیں

کینیڈا کی طرف سے دنیا بھر کے ڈیجیٹل ورکرز کے لیے بڑی خوش خبری مقامی آجر کی تلاش تک اضافی دستویزات رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی

کینیڈا نے فری لانس ڈجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ دی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی وزٹ ویزا پر کینیڈا آکر فری لانسر کی حیثیت سے کام کریں مزید پڑھیں

سویڈن میں ایک لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کسی مخصوص پیشے میں مہارت رکھنے والوں کیلئے ورک ویزا حاصل کرنے کا زیادہ امکان ہوگا۔

سویڈن کو مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے ایک لاکھ سےزائد اسکلڈ ورکرز کی ضرورت ہے۔ ملک کے متعدد شعبوں میں ہنر مند مزدوروں کی کمی غیر ملکی ہنر مند افراد کو درخواستیں دینے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ جن شعبوں میں ہنر مند مزدوروں کی ضرورت ہے ان میں IT، ہیلتھ کیئر، انجینئرنگ، تعلیم، مزید پڑھیں

چینی صدر کی طالبان سفیر سے اسناد کی وصولی، امریکی رد عمل بھی سامنے آگیا روس، ایران اور دیگر ممالک کابل کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات کو بہتر بنائیں، ترجمان طالبان

چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز ہمسایہ ملک افغانستان سمیت متعدد ممالک کے سفیروں کی اسناد وصول کیں۔ جو کسی بڑے ملک کی جانب سے عبوری طالبان حکومت کو پہلی بار باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ شی جن پنگ نے کیوبا، پاکستان، ایران اور 38 دیگر ممالک کے مزید پڑھیں

سعودی عرب میں برف باری‘بارشوں اور مٹی کے طوفان کا انتباہ جاری مختلف علاقوں میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع کی جا سکتی ہے. سعودی موسمیاتی مرکز

سعودی عرب میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں جمعہ تک موسم کی خراب صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے، بعض علاقوں میں برف باری اور درجہ حرارت منجمد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے. عرب نیوزکے مطابق موسمیات کے سعودی قومی مرکز نے گرتے ہوئے درجہ حرارت کے مزید پڑھیں

اسرائیل کی حمایت کرنے والی عالمی عدالت انصاف کی جج اپنے وطن کی حمایت کھو بیٹھی جولیا سیبوٹنڈے نے غزہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کیلئے اسرائیل کو 6 اقدامات کے حکم کی مخالفت کی تھی

یوگانڈا نے گزشتہ روز جولیا سیبوٹنڈے سے لاتعلقی اختیار کرلی جنہوں نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ عدالتِ انصاف نے غزہ میں قتلِ عام روکنے کے حوالے سے اسرائیل کو جو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی ان سے جولیا سیبوٹنڈے نے اختلاف کیا تھا۔ عالمی عدالتِ انصاف مزید پڑھیں

اسرائیل، فلسطین، جنوبی افریقا کا ’عالمی عدالت انصاف‘ کے فیصلے پر ردعمل اسرائیل اپنا اور اپنے شہریوں کا دفاع جاری رکھے گا، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل، فلسطین اور جنوبی افریقا کا ”عالمی عدالت انصاف“ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی عدالتِ انصاف نے غزہ میں نسل کشی سے متعلق اسرائیل کے خلاف دائر مقدمے کا عبوری فیصلہ سنا دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو جنگ بندی کا حکم دینے میں ناکام ہوگئی ہے تاہم عدالت نے اسرائیل کے مزید پڑھیں

افغانستان میں آثارقدیمہ کی لوٹ مار،’بلڈوزرزکااستعمال 1000 سال قبل مسیح کی بستیاں بھی نشانے پر،طالبان کاخبرسے انکار

شکا گویونیورسٹی کے محققین کے مطابق اشرف غنی حکومت میں آثارقدیمہ کی لوٹ مارکاشروع کیا گیاسلسلہ اب بھی جاری ہےافغانستان کےدرجنوں آثارقدیمہ کےمقامات کومسلسل لوٹنے کے لیے ’بلڈوز‘کیاگیا محققین کے مطابق سیٹلائٹ کی مدد سے حاصل تصاویرمیں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہےشمالی افغانستان کےعلاقےبلخ میں سے کچھ بستیاں 1000 سال قبل مسیح کے زمانے کی مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم ختم کردی یہ اسکیم اپنے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی، آسٹریلوی حکومت

آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم ختم کردی ہے۔ اس اسکیم کے تحت امیر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں رہنے کی اجازت حاصل تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آسٹریلوی سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 2012 سے اب تک اس پروگرام مزید پڑھیں

خلیج عدن میں لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ گیارہ جنوری کو خلیج عدن میں لاپتہ ہونے والے امریکی نیوی سیلز کے دونوں جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی جنگی بحری جہازوں کی خلیج عدن کی طرف روانگی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا، ”ہمیں یہ اعلان کرتے مزید پڑھیں