ماسکو: شاپنگ سینٹر پر حملہ، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں میوزک کنسرٹ کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ اموات میں مزید پڑھیں

پولینڈ میں بھی کسان سڑکوں پر نکل آئے

وارسا: پولینڈ میں بھی کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ میں کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ملک بھر میں مظاہرین نے اہم شاہراہیں بند کر دیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ اپنے مطالبات مزید پڑھیں

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کا قرآن پاک حرف بہ حرف پڑھنے کا اعتراف زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے، رمضان میں قرآن پڑھنے سے مثبت تبدیلیاں آئیں، ول اسمتھ

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام کے دوران صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ انہوں بتایا کہ پچھلے سال رمضان کے مہینے میں انہوں نے پورا قرآن ’‘ حرف بہ حرف ’‘ پڑھا تھا۔ ول اسمتھ نے پوڈ کاسٹ کے دوران بتایا کہ زندگی کے مزید پڑھیں

نائجیریا میں ’بچے پیدا کرنے والی فیکٹریوں‘ کا کاروبار گرم

نائجیریا میں نام نہاد ”بچے بنانے کے کارخانے‘‘ میں ایسی سہولیات موجود ہیں جہاں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو کوئی نا کوئی لالچ دلا کر انہیں حاملہ کر کے اُس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیتیں۔ ایسا ان کی مرضی کے بغیر کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ نائیجیریا مزید پڑھیں

یو اے ای نے ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرنےوالے ممالک کی فہرست جاری کردی اسرائیل سمیت 87 ممالک نئی پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

یو اے ای نے ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔ اسرائیل سمیت 87 ممالک کو ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، جبکہ فہرست میں پاکستان کا نام موجود نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جی سی سی کے شہریوں مزید پڑھیں

روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کرہ ارض کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے. صدرپوتن نیٹو کے فوجی اہلکار یوکرین میں پہلے سے موجود ہیں اور روس نے میدان جنگ میں بولی جانے والی انگریزی اور فرانسیسی دونوں زبانیں سنی ہیں.روسی صدر کی انتخابات میں کامیابی کے بعد گفتگو

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے مغربی دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کی زیر قیادت فوجی اتحاد نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا مطلب یہ ہوگا کہ کرہ ارض تیسری عالمی جنگ سے ایک قدم دور ہے. صدرپوتن نے یہ بیان روس میں تازہ ترین صدارتی انتخابات مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی سینیٹر کی جانب سے ملک میں انتخابات پرعدم اعتماد پر ناراضگی کا اظہار بنانا ری پبلک نہیں یہ فیصلہ اسرائیل کے عوام کو کرنا ہے کہ انتخابات کب ہوں گے اور عوام کسے منتخب کریں گے. نیتن یاہو کا امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے سینئر امریکی سینیٹر کی جانب سے ملک میں انتخابات پرعدم اعتماد پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر کا بیان مکمل طور پر نامناسب ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بنانا ری پبلک نہیں یہ فیصلہ اسرائیل کے عوام کو کرنا ہے مزید پڑھیں

روسی یوکرینی جنگ: جرمنی سے اختلاف طریقے پر ہے، پالیسی پر نہیں، فرانس

پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے آج اتوار 17 مارچ کو اخبار ‘لپاریسیئاں‘ (Le Parisien) میں شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ روس یوکرین میں فوجی مداخلت کے ساتھ کییف کے خلاف جارحیت کا مرتکب ہوا اور روسی صدر پوٹن ‘خوف مزید پڑھیں

کارگو جہاز میں موجود عملے کے17افراد بازیاب

بھارتی بحریہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس نے صومالی قزاقوں کی جانب سے ہائی جیک کیے گئے بلک کیریئر کارگو جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور جہاز پر سوار عملے کے17ارکان کو بھی بازیاب کروا لیا ہے ایکس پر ایک بیان میں بھارتی بحریہ نے کہا کہ جہاز پر موجود تمام 35 مزید پڑھیں

ولادی میرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے

ولادی میرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے ہیں۔ ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق پیوٹن نے87.97فیصد ووٹ حاصل کیے ،روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز بند ہونے تک 11کروڑ 23لاکھ ووٹرز میں 74فیصد نے ووٹ ڈالا۔ روس میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 15سے 17مارچ تک جاری رہی ،روس کے 47لاکھ میں سے مزید پڑھیں