ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہیلی کاپٹر بغیر کسی تبدیلی کے اپنے طے شدہ راستے پر پرواز کررہا تھا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر پر گولی لگنے یا اس جیسے کسی نقصان کے نشانات نہیں ملے اور حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی،تحقیقاتی رپورٹ

ایران کی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بغیر کسی تبدیلی کے اپنے طے شدہ راستے پر پرواز کررہا تھا، پائلٹ نے دیگر دو ہیلی کاپٹروں کے پائلٹس سے حادثے سے ڈیڑھ منٹ پہلے رابطہ کیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا مزید پڑھیں

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں، کمپیوٹر چپس اور طبی سازو سامان سمیت دیگر مصنوعات پر18ارب ڈالر کے اضافی محصولات لگانے کا اعلان کردیا ٹیرف بڑھانے سے امریکی معیشت کے ساتھ ساتھ چین کی تیزی سے نیچے جاتی معاشی ترقی کی تنزلی کی رفتار میں مزید اضافے کا امکان ہے‘حالیہ اعلانات ٹرمپ دور کی امریکا ’چین تجارتی جنگ کا تسلسل ہیں.ماہرین

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں، کمپیوٹر چپس اور طبی سازو سامان سمیت دیگر مصنوعات پر18ارب ڈالر کے اضافی محصولات لگانے کا اعلان کیا ہے جس سے امریکی معیشت کے ساتھ ساتھ چین کی تیزی سے نیچے جاتی معاشی ترقی کی تنزلی کی رفتار میں مزید اضافے کا مزید پڑھیں

چین میں غیر ملکی سیاح گروپوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

بیجنگ: چین نے غیر ملکی سیاح گروپوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ملک کی ساحلی پٹی کے تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کا اعلان مزید پڑھیں

برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے اسرائیل کو اسلحہ دینا بند یا معطل نہیں کریں گے۔ برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ رفح میں اسرائیل نے ایک مکمل اور بھرپور جنگی حملہ بھی کیا تو اس کو مزید پڑھیں

صدر پوٹن کا حیران کن فیصلہ، وزیر دفاع کو تبدیل کردیا

روسی پارلیمان کے ایوان بالا، فیڈریشن کونسل، کی طرف سے اتوار کے روز شائع کردہ وزراء کی نئی فہرست کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن نے سرگئی شوئیگو کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ماہر اقتصادیات آندرے بیلوسوف کو ملک کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ یوکرین کے خلاف مزید پڑھیں

اسرائیل نے رفح آپریشن بند نہ کیا تو قاہرہ امن معاہدہ ختم کردے گا.مصر کی دھمکی مصری حکام کا امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کو اسرائیل پردباﺅ ڈالنے اور اسے رفح میں اپنا آپریشن ختم کرنے اورمذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زوردینے کا مشورہ

مصرنے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح آپریشن بند نہ کیا تو قاہرہ امن معاہدہ ختم کردے گا‘مصری حکام نے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر ولیم برنز کو اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کی ضرورت سے آگاہ کیا تاکہ امن معاہدہ منسوخ نہ ہو. اسرائیلی جریدے”معاریف“ کے مطابق مصری حکام نے حال ہی میں مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مستقل رکن بنانے کی قرارداد منظور کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے اقوام متحدہ کے مستقل رکن بنے کی اہلیت کو تسلیم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ رفح میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کی صورت میں یمنی مسلح افواج کا فیصلہ واضح ہے کہ ہم اپنے حملوں کا دائرہ کار بڑھادیں گے. علامہ محمدمفتا

یمن کے حوثی گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا تو وہ بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دے گا حوثیوں کی سپریم کمیٹی کے سربراہ علامہ محمد مفتاح کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور رفح مزید پڑھیں

جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل حماس کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی‘ غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ابھی بھی فوجی دباﺅ ضروری ہے. نیتن یاہو

جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود اپنے زمینی حملے کے آپریشن پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہو گئے ہیں غزہ کی پٹی میں مصری سرحد کے قریب واقع رفح مختلف علاقوں سے اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے مہاجرین کی بڑی تعداد کی رفح میں مسلسل مزید پڑھیں

اٹلی، بکریوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومت کا انوکھا طریقہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی،حکومت کی پیش کش

اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے مزید پڑھیں