ثمر بلور ہار کے بعد پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے گھر جا پہنچیں ثمر بلور نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی خاتون رہنما ثمر بلور نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 83 میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے مقابلے میں شکست کو کھلے دل قبول کیا ہے۔ اے این پی رہنما ثمر بلور نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پی ٹی آئی مزید پڑھیں

نوازشریف حلقہ این اے 130سے الیکشن جیت گئے،یاسمین راشد ہار گئیں سابق وزیراعظم نے 171024جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشد نے115643 ووٹ حاصل کئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن جیت گئے ہیں ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ اور سابق صوبائی وزیر پنجاب یاسمین راشد اس حلقے سے الیکشن ہار گئی ہیں ۔نواز شریف مزید پڑھیں

این اے 122میں بڑا اپ سیٹ، سردار لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دیدی ہے۔۔ این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 مزید پڑھیں

این اے 54:چوہدری نثار اور غلام سرور خان ہار گئے، کامیاب آزاد امیدوار( ن) لیگ میں شامل

این اے 54 راولپنڈی 3 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عذرا مسعود 73694 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ حلقے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 105 نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 113 میں سے 105 حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر حتمی نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک 105 حلقوں کے سرکاری نتائج جاری کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی مزید پڑھیں

بڑے بڑے برج الٹ گئے ، آزاد امیدوار 95 ، مسلم لیگ ن 66 ، پیپلز پارٹی 51 نشستوں پر کامیاب

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے ، آزاد امیدوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ قومی اسمبلی کے 235 غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے95حلقوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ،66حلقوں پر ن لیگ کامیاب ٹھہری،51حلقوں میں مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے مسلح افراد نے ارشد وہدہ پر حملہ کیا، ترجمان ایم کیو ایم حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے، ترجمان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مسلح افراد نے ایم کیو ایم رہنما ارشد وہدہ پر حملہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم مزید پڑھیں

سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا آر او سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، میں اپنی شکایت کس کے پاس لے کر جاؤں، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 105 کے امیدوار سعید غنی نے کراچی میں ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈی آر او ایسٹ کے آفس ایکسپو سینٹر کے باہر کھڑا ہوں، مجھے آر او سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، میں اپنی شکایت کس مزید پڑھیں

این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری گرفتار دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا، دانیال عزیز پر تشدد بھی ہوا۔اہلیہ کا دعویٰ

این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا۔آج دانیال عزیز نے ووٹ بھی کاسٹ کیا۔پولیس نے دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں مزید پڑھیں

ملک کے مختلف حصوں میں ووٹر بڑی تعداد میں موجود،پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست رکھا گیا جہاں صبح سے سینکڑوں ووٹر موجود ہیں وہاں پولنگ اتنی سست ہے کہ پہلے چار گھنٹے میں سو سے بھی کم ووٹ ڈالے گئے۔سینئر صحافی حامد میر کا ٹویٹ

ملک بھر میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔سینئر صحافی حامد میر نے مزید پڑھیں