وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ اف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔ مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
پنجاب کے 3 ماہ کے بجٹ میں صحت کیلئے35 ارب، تعلیم کیلئے 37 ارب سے زائد مختص 42 سیکٹرز کے تحت 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز ہیں، ذرائع
پنجاب کے آئندہ تین ماہ کی بجٹ تجاویز تیار کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق 42 سیکٹرز کے تحت 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں سڑکوں کیلئے 48 ارب 55 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 35 ارب 29 کروڑ91 لاکھ مختص کرنے مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا اوور سیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا اعلان مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اورآسانی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب مزید پڑھیں
سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ غلط ہوا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ہمیں منتخب ممبران اور مخصوص نشستوں کی لسٹ والی پارٹی جوائن کرنی چاہیئے تھی، تمام فیصلے کورکمیٹی نے کئے اگر کچھ غلط ہوا تو سب سے ہوا ہے، ضروری بنایا جائے گا کہ ایسی غلطیاں مستقبل میں نہ ہوں۔ترجمان پی ٹی آئی راؤف حسن
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء راؤف حسن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ غلط ہوا ہے نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں منتخب ممبران اورمخصوص نشستوں کی لسٹ والی پارٹی جوائن کرنی چاہیئے تھی،تمام فیصلے کورکمیٹی نے کئے اگر کچھ غلط ہوا تو سب سے ہوا ہے، ضروری بنایا جائے مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کا انعقاد کتنا مشکل؟
بھارت میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں متعلقہ ادارے ووٹنگ کے لیے تیاریوں میں مشغول ہیں۔ اپریل اور مئی میں ہونے والے ان انتخابات میں 970 ملین بھارتی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ اس بار کی ووٹنگ کے نتائج اس امر مزید پڑھیں
بھارتی جیل میں تصادم، قیدیوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا واقعہ بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور کی سینٹرل جیل میں پیش آیا
بھارتی پنجاب کے سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی چھڑوانے والے پولیس اہلکار بھی جھگڑے کی لپیٹ میں آگئے، قیدیوں کے تشدد سے اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو قیدی آپس میں لڑ پڑے۔ مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے مزید مطالبات رکھ دیئے کھاد کارخانوں کو رعایتی نرخ پر گیس کی فراہم بند کرنے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا بھی مطالبہ کردیا
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے سامنے مزید مطالبات رکھ دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے، جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے، اس مزید پڑھیں
مریم نواز کا پنجاب میں ورکرز اور مزدوروں کیلئے لیبر کالونیاں قائم کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن کارڈ ودیگر امور زیر غور آئے،صوبے کے مزدوروں ، ورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ورکرز اور مزدوروں کیلئے لیبر کالونیاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری لیبر، صوبائی مشیر پرویز رشیداوردیگرمتعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن کارڈ جاری مزید پڑھیں
تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان
وفاقی حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی کمیٹی کے قیام کااعلان کر دیا ۔ر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم سات رکنی کمیٹی میں نائب چیئر مین پلاننگ کمیشن ڈاکٹرجہانزیب، کیبنٹ ڈویژن ، خزانہ اور صنعت کے سیکرٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم مزید پڑھیں
دوست ملکوں نے واضح عندیہ دیا ہے کہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری مدد کرنا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں نے واضح عندیہ دیا ہے کہ وہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری مدد کرنا چاہتے ہیں، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوور کروانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے مزید پڑھیں
Recent Comments