پاکستان نے افغانستان کی حدود کے اندر فوجی آپریشن کی تصدیق کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، آج صبح کی گئی کارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے مزید پڑھیں
زمرہ: اہم خبریں
اہم خبریں
آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور کتنی مہنگی ہوگی عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں، کسانوں کو سولر پینل دیں، حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔ قائد ن لیگ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور کتنی مہنگی ہوگی، عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں، کسانوں کو سولر پینل دیں، حکومت کا پیسہ اس پر مزید پڑھیں
صدرمملکت سے امریکی سفیر کی ملاقات، تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستان کی اولین ترجیح اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے، صدرآصف زرداری کی امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے گفتگو
صدرمملکت آصف زردرای نے پاک امریکہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں جدید کاروباری آئیڈیاز اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے اور کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحدہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید پڑھیں
نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر اگلے ماہ کام کا آغاز
پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر لاہور میں تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری کے بعد منصوبے کی ذمہ داری سی بی ڈی پنجاب کو سونپ دی ہے ،جس کا نام نواز شریف آئی ٹی سٹی رکھا جائے گا۔ چھ ہزار آٹھ سو چوبیس کنال پر مزید پڑھیں
پنجاب حکومت کا اپنی چھت، اپنا گھر، میگاہاوسنگ منصوبہ لانچ کرنیکا اعلان
پنجاب حکومت نے اپنی چھت، اپنا گھر کے نام سے میگا ہا وسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے ، دو ارب کی لاگت سے ماحول دوست ای بسزمنصو بہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ مزید پڑھیں
سی پیک کیلئے مزید کوئی فنڈز مختص نہیں کیے جارہے، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی ایم ایف نے پاور سیکٹر میں چوری کے خلاف مہم کی افادیت پر بھی سوال اٹھا دیا
مقامی انگریزی اخبار ”دی ٹریبیون“ سے وابستہ صحافی شہباز رانا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک کیلئے مزید کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔ اپنی رپورٹ میں شہباز رانا نے لکھا کہ حکومت نے مزید پڑھیں
پاکستانی سفیر کی تہران چیمبر کے صدر سے اہم ملاقات، ایرانی صدر بھی پاکستان آئیں گے ملاقات کے دوران بارٹر ٹریڈ پر عمل درآمد اور تہران کراچی چیمبرز کے درمیان تعاون میں فروغ پر زور دیا گیا
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کی تہران چیمبر کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں اطراف سے ایران اور پاکستان کے درمیان ایف ٹی اے پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔ دونوں پاکستانی سفیر اور تہران چیمبر مزید پڑھیں
ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مزدور کی اوسطا یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری کر دئیے
ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مزدور کی اوسطا یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ادارہ شماریات کی جانب سے ملک بھر میں مزدوروں کی یومیہ اجرت سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134 روپے ہے۔ دستاویزات مزید پڑھیں
وزیراعلی پنجاب کی کوٹ لکھپت جیل آمد، قیدی خواتین کے ساتھ افطار ی کی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد ہوئی جہاں انہوں نے قیدی خواتین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا۔وزیراعلی مریم نواز مہمانوں کی بجائے قیدی خواتین کے مزید پڑھیں
Recent Comments