چیف جسٹس سے بدتمیزی کی بیکری نے تصدیق کردی، ملازم کا کیا بنا؟

کمپنی ملازم کی جانب سے کی گئی بدتمیزی ایک ذاتی فعل تھا، بیکری انتظامیہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کی اسلام آباد کی بیکری نے بلواسطہ طور پر تصدیق کردی ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ بدکلامی کرنے والے ملازم کا کیا بنا؟ بیکری کیوں سیل کی گئی مزید پڑھیں

امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں، امریکہ چاہتا ہے پاکستان کامیاب ہو۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں ان کے معاشی منصوبے اوراصلاحات کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، یہ منصوبے آسان نہیں لیکن یہ پاکستان کا مستقبل ہے، ان منصوبوں سے پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرے گا، پاکستان معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں، ہمارا پاکستانی عوام سے بھی بہت گہرا رشتہ ہے، پاکستان کی معیشت کی بحالی ناصرف نوجوانوں بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہے، انسداد دہشت گردی کی کوششیں میں فوج اور حکومت پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں کیوں کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کامیاب ہو۔ اسی طرح وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریفارمز ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، پاکستان کے لیے قرض کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، پاکستان کیلئے پروگرام قبول اور اعتماد کا اظہار کرنے پر آئی ایم یف کے شکر گزار ہیں، اب ہم نے عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام میں شامل ریفارمز کے ایجنڈے پر عملدرآمد کرنا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام لانا ہے، میکرواکنامک استحکام آئے گا تو اس فاؤنڈیشن پر معیشت کی عمارت کھڑی ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس جمع کرنا، انرجی میں ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن کرنی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فنڈز پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی بات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناصرف مہنگائی میں کمی ہورہی ہے بلکہ شرح سود بھی نیچے آرہی ہے، کرنسی مستحکم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں، مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ غذا اور کموڈیٹی پرائس میں کمی آئی ہے، ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں، ٹیکس ہو یا توانائی، پرائیوٹائزیشن ہو یا سرکاری کمپنیاں ہوں ہم اس پر عمل کیلئے پرعزم ہیں کیوں کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنی ہوں گی، اس مقصد کے لیے ہمیں ماضی کو بھول کر مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیئے کیوں کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا، ہمیں اب یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسے آگے کیسے لے کر جانا ہے

گاڑیوں کے پارٹس کی کمی کے باعث پروڈکشن متاثر ہوئی ہے، کمپنی کا سٹاک ایکسچینج کو خط پاکستان میں بین الاقوامی ساز کمپنی انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک مین ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹ مزید پڑھیں

شہبازشریف حکومت سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں، امریکہ چاہتا ہے پاکستان کامیاب ہو، ڈونلڈ لو

پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا، اصلاحات کے منصوبوں سے پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرے گا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء کی گفتگو امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت سے مزید پڑھیں

حکومت نے مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں

اخراجات کم کرنے کیلئے دیگر اداروں میں ضم کرنا اور نجکاری سمیت دیگر اقدامات بھی شامل ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف مزید پڑھیں

نادرا کا شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کیلیے انتباہ

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کیلیے انتباہ جاری کر دیا۔ نادرا نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور میسجز مزید پڑھیں

یو این سربراہ سے وزیرِاعظم کی ملاقات، کشمیر پر بریفنگ

وزیرِاعظم کا سیکرٹری جنرل کی جانب سے مستقبل کی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتوینیو گوتریس سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے اور کھلی جنگ‘اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

صرف امریکہ ہی جنگ بندی ممکن بنا سکتا ہے. لبنان‘دنیا لبنان کو ایک اور غزہ بننے کے متحمل نہیں ہو سکتی.سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملوں اور خطے میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر فرانس کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا مزید پڑھیں

اراکین قومی اسمبلی اپنی تنخواہوں میں اپنی مرضی سے اضافہ کریں گے، سینیٹرز کیلئے بھی ترمیم پیش

ایم این ایز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا وزارت خزانہ و حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا، مشاورت بھی ںہیں ہوگی قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان مزید پڑھیں

نان فائلرزکی کیٹیگری ختم، ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز پر لگائی جانے والی پابندیوں میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاﺅنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا شامل ہیں نے نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ،نان فائلرز مزید پڑھیں

بھارت کے کسی حصے کو پاکستان کہنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس ویداویا ساچار شریشانند کی جانب سے اپنے متنازعہ تبصروں کے لیے عوامی معافی مانگنے کے بعد بدھ 25 ستمبرکو ان کے خلاف کارروائی بند کر دی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے پانچ ججوں کی بینچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ مزید پڑھیں