مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش بارش سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے۔ بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر دیکھے گئے جبکہ عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف جاری رکھا۔ #فيديو 🎥أمطار #الحرم_المكي 🌧️ اليوم الجمعة 29 جمادى الأولى 1444هـ pic.twitter.com/mQ8ZlwrvFz — إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) December 23, 2022 موسلادھاربارش سے شہر مزید پڑھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی، درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ اور دھند بڑھنے کی پیش گوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج ہے جبکہ بلائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچ گیا۔ سردی کی شدت بڑھنے لگی، بالائی علاقوں میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے گر گیا، محکمہ موسمیات نے سردی کا سلسلہ جاری رہنے اوردھند بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ مزید پڑھیں

نومبر کی آخری رات کراچی والوں کو سرما کا پتہ دے گئی شہرقائد میں گزشتہ رات سرد ترین رہی

کراچی میں گزشتہ رات ماہ نومبر کی آخری شب سرد ترین رہی۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کم از کم درجہ حرات گیارہ اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کی جیت ہے، ایک دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے کے بجائے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، مجھے اپنے لوگوں کو دوبارہ ان کے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔ غیرملکی نشریاتی مزید پڑھیں

کیا کراچی میں پچھلی رات سرد ترین تھی ساحلی علاقے تاحال موسم سرما سے محروم ہیں

کراچی کے شہری اس بات بخوبی واقف ہیں پورے ملک میں موسم سرما کے آغاز ہونے کے بعد ہی شہرمیں سردیوں کی آمد ہوتی ہے۔ گزشتہ رات شہرکا درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا جس کے بعد کچھ علاقوں میں تو پنکھے بند ہیں اور لوگ موسم سرما کی آمد مزید پڑھیں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پہلا نمبر آلودہ ترین شہروں میں کراچی اور دلی بھی اولین نمبروں میں

لاہور اور اس کے گردونواح کو اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، بارش نہ ہونے کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی بے حد اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی کافی متاثر ہو رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا مزید پڑھیں

شیری رحمان ”کوپ 27“ کی نئی ہیرو قرار شیری رحمان نے ماحولیاتی تباہ کاریوں پر متاثر کن دلائل دئے، جنہیں خوب سراہا جا رہا ہے

پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری اقوام متحدہ کے کوپ 27 اجلاس کی نئی ہیرور قرار دیا گیا ہے۔ کوپ 27 کے سب سے طویل اور تاریخی اجلاس میں ماحولیاتی نقصان سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ فراہم کرنے کا معاہدہ مزید پڑھیں

گرمی ختم سردی لوٹ آئی سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ شام یا رات میں بالائی خیبر پختو نخوا مزید پڑھیں

لاہورکے بعد کراچی بھی آلودہ شہر بن گیا شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار191 ریکارڈ کی گئی

موسمیاتی تبدیلوں کے پیش نظر پاکستان آلودگی کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے جبکہ ملک میں فضائی معیار ایک بار پھرآلودہ ہوگیا ہے۔ روشیوں کا شہرکہلائے جانے والے کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار مزید بدتر ہوگیا، جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔ کراچی کی فضا مضرصحت مزید پڑھیں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا استور، وادی نیلم، وادی گریز اور وادی لیپہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس سے موسم سرد ہوگیا۔ استور، وادی نیلم، وادی گریز اور وادی لیپہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور دیا میر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ بالائی علاقوں مزید پڑھیں